Latest news

Slideshow

بورڈ آف ڈائریکٹرزپروفائل

مِسٹر سکندر مُصطفیٰ خان(چیئرمی)

مِسٹر سکندر مُصطفیٰ خان نے 1967 ء ؁میں این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجوایشن کی ۔ اِنہوں نے1970ء ؁ میں امپیریل کالج آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لندن سے پروڈکشن انجیئرنگ میں ماسٹر ڈگری اور ڈپلومہ حاصل کیا۔ مینجمینٹ میں مقامی اور بیرونی ممالک سے کور سسز بھی کیے۔ 1983ء ؁ میں ایڈوانس مینجمینٹ پروگرام انٹرنیشنل مینجمینٹ انسٹیٹیوٹ جنیوا،سوئیزرلینڈ اور لیڈر شِپ ڈویلپمینٹ پروگرام سینٹر آف کریٹو لیڈر شِپ(کولوریڈو۔ سپرنگ) یو ایس سے حاصل کیا۔
1989 ؁ء میں انہوں نے فنانشیل مینجمینٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔اور 1990 ؁ء میں مینجمینٹ کورس سٹاف کالج لاہور سے کیا۔اور پھر1993 ؁ء میں سٹریٹجی برائے بزنس اِن ڈویلپنگ کنٹریز LUMS لاہور سے کورس کیا۔
مسٹر خان کو 1985 ؁ء میں مّلت ٹریکٹرز لمیٹیڈ کا مینجنگ ڈائریکٹر / چیف ایگزیکٹو بنا دیا گیا جو کہ پبلک سیکٹر میں منسٹری آف پروڈکشن کے تحت ادارہ تھا۔اُنہیں ٹریکٹرز کے پُرزہ جات مقامی سطح پہ بنانے کیلئے گورنمنٹ کی پالیسی کے تحت اِن ہاؤس اوروینڈنگ ایسوسی ایٹس دونوں لیول پہ معاون مقرر کیا گیا۔
گورنمنٹ کی پرائیوٹائزیشن کی پالیسی کی کو شش میں اُنہوں نے ایم ٹی ایل کی ایمپلائز بائی آؤٹ میں اپنی ٹیم کی کامیابی سے راہنمائی کی اور پھر 1991 ؁ء میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اور بورڈ کے چیئرمین منتخب کر لیے گے۔علاوہ ازیں وہ مّلت ٹریکٹرز کی ذیلی کمپنیز جس میں مّلت ایکوپمینٹ لمیٹڈ اور بولان کاسٹنیگ لمیٹیڈ شامل ہیں اِن کے بھی چیئرمین بنا دیے گے۔
مسٹر خان دیگر بہت سی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کی آرگنائزیشن کے بورڈ پر خدمات سرانجام دے چُکے ہیں۔گورنمنٹ آف پاکِستان ( انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ) اور حبیب بینک کے بورڈ پر بطورِ ڈائریکٹر مارچ 2010ء ؁ سے لے کر اپریل 2013ء ؁ تک خدمات سر انجام دیں جو پرائیویٹ سیکٹر میں سب سے بڑا بینک ہے
اِنہیںآٹو موٹیو اورانجینئرنگ انڈسٹری میں مختلف قسم کے تجربات حاصل ہیں۔ خان صاحب 1972 ء ؁ سے مذکورہ انڈسٹری سے منسلک ہیں۔
مسٹر خان LUMS اور نَمل یونیورسٹی کے بورڈ پہ بطورِ ڈائریکٹر بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں
سکندر مصطفٰی خان 1997ء ؁ تا 1998 ؁ء میں لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بطورِ وائس پریزیڈنٹ بھی رہ چکے ہیں۔
مسٹر خان پاکستان بزنس (پی بی سی ) کے منتخب شدہ چیئرمین بھی رہ چُکے ہیں جو کہ ایک بزنس پالیسی کی وکالت بھی کرتی ہے اور تحقیقی ادارہ بھی ہے جو کہ گورنمنٹ و دیگرسٹیک ہولڈرذ بشمول بین الاقوامی مالی ادارں اور بیرونی ممالک کے سفارت کاروں کیساتھ رابطے میں رہتی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی ) 2005 ؁ء میں قائم کی گی اور یہ پرائیویٹ سیکٹر میں کارپوریٹ سیکٹرمیں بہت بڑے اداروں میں سے ایک ہے جسکی بدولت پاکستان کی اکنامی میں بہت بڑی سرمایہ کاری ممکن ہوئی فی الوقت مسٹر خان انسٹیٹیوٹ آف میکینیکل انجینئرزپاکستان چیپٹر(یو ۔کے) برطانیہ کے منتخب شُدہ چیئرمین ہیں جوکہ ایک بین الاقوامی لندن بَیس آرگنائزیشن ہے۔ مسٹر خان امریکن پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے 2013 ؁ ء سے ممبر بھی چلے آ رہے ہیں۔
تفصیل برائے رابطہ۔ فلور – ۱۴ ٹرا ئی کون کارپوریٹ سینٹر ، ۷۳ غوث الاعظم (جیل) روڈ لاھور – پاکستان

سَیّد محمد عرفان عقیل ( چیف ایگزیکٹو آفیسر)

سَیّد محمد عرفان عقیل جنوری 2012ء ؁ میں مّلت ٹریکٹرز لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے اور پچھلے 7 سالوں سے ملّت گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔ وہ اپنے ہمراہ کیمیکل پراسس انڈسٹری کا 23 سالہ تجربہ لائے۔اِنہیں جنرل مینجمینٹ ہیومن ریسورسسز ، کمرشل ، پروجیکٹ مینجمینٹ اور آپریشن کے شعبہ میں گونا گوں(آل راؤنڈ) تجربات ہیں۔
مسٹر عقیل کراچی ٹولز ڈائز اینڈ مولڈذ سینٹر لمیٹیڈ کراچی کے بورڈ پہ ڈائریکٹربھی ہیں
تفصیل برائے رابطہ۔ چیف ایگزیکٹوَ : مّلت ٹریکٹرز لمیٹیڈ شیخوپورہ روڈ لاہور۔

مسٹر لطیف خالد ہاشمی (ڈائریکٹر)

مسٹر لطیف خالد ہاشمی نے ہیلے کالج آف کامرس لاہور سے 1968 ء ؁ میں کامرس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ 1975ء ؁ میں چا رڈڈاکاؤٹنٹ انسٹیٹیوٹ آف چا رڈڈاکاؤٹنٹس آف پاکستان سے کوالیفائی کیا۔اُنہوں نے 1975ء ؁ میں نیشنل فر ٹیلائزرکارپوریشن میں شمولیت اختیار کی اور ساتھ ہی اُنہوں نے پاک عرب فر ٹیلائزر میں بطورِ ہیڈ آف فنانس اور پاک سعودی فر ٹیلائزرکمپنی میں تقریباََ 14 سالوں تک خدمات سرانجام دیں۔ 1988ء ؁ میں مسٹر ہاشمی نے ملّت ٹریکٹرز میں بطورِ ہیڈ آف فنانس ، ہیڈ آف مارکیٹنگ ، ٹیکنیکل ، ایڈمینیسٹریشن اور پھر بطورِ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بہت سالوں تک کام کیا۔
سال 2004 ؁ء تا 2006 ؁ء کے دوران انہیں ملّت ٹریکٹرز لمیٹیڈ کا چیف ایگزیکٹو بنا دیا گیا۔ اُنہوں نے 1997- ؁ء سے2004 ؁ ء تک بطور چیف ایگزیکٹو بولان کا سٹنگز لمیٹیڈ میں بھی خدمات سرانجام دیں۔
تفصیل برائے رابطہ۔ فلور – ۱۴ ٹرا ئی کون کارپوریٹ سینٹر ، ۷۳ غوث الاعظم (جیل) روڈ لاھور – پاکستان

مسٹرسہیل بشیر رانا (ڈائریکٹر)

مسٹر سہیل بشیر رانا یونیورسٹی آف انجنیئرنگ ا ینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے کوا لیفائیڈ مکینلکل اانجنیئر(1970)ہیں ۔ جنکا اندرون اوربیرون ملک آٹو موبا ئل انڈسٹری سے متعلقہ45سال سے زیادہ کاتجربہ ہے۔ انہوں نے مینجمینٹ کے شعبہ میں بہت سے مقامی اور بیرونی ممالک سے کورسسز بشمول مینجمینٹ پروگرام یو۔کے ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمینٹ ساےئنسز((LUMS اور دیگر بہت سے شعبہ جات مثلاََٹیکنیکل ، فنانس، اور مارکیٹگ میں لا تعداد کو رسسز یو۔کے، یو۔اے۔ای اور اِٹلی وغیرہ سے کیے۔وہ انسٹیٹوٹ آف انجینئرز پاکستان اورانسٹیٹوٹ آف میکینکل انجیئرز پاکستان کے فیلو ممبر بھی ہیں۔علاوہ ازیں وہ امریکن سوسائٹی آف میکینکل انجینئرز اور سوسائٹی آف آٹوموٹوانجینئرز یو ایس اے کے بھی ممبر ہیں ۔
آپ پچھلے چھیتس سالوں سے مّلت ٹریکٹرزلمٹیڈ کے ساتھ مختلف عہدوں میں منسلک رہے۔ جس میں انہوں نے ٹیکنیکل ، مارکیٹنگ اور فنانس ڈپارٹمنٹس کو ہیڈکیا ۔سال 2006میں مّلت ٹریکٹر ز لمٹیڈ (MTL)کے چیف ایگزیکٹو کے عہدہ پر فائز ہو نے سے پہلے انہوں نے مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پربھی کام کیا۔ سہیل بشیر رانا سال 1993سے 2005تک مّلت ایکویمنٹ لمٹیڈ جوکہ مّلت گروپ کی کمپنی ہے کے پہلے چیف ایگزیگٹو بھی رہے۔ یہ کمپنی میسی فرگوسن ٹریکٹرز کے لیے بہترین گئیرز، ٹرانسمشن کے پُرزئے اور سب اسمبلیز بنا رہی ہے۔ آپ مّلت ٹریکٹرز لمٹیڈ ، بولان کاسٹنگئز لمٹیڈ، مّلت ایکویمنٹ لمٹیڈ اور مّلت انڈسٹریل پروکٹس کے بورڈ کے ڈائریکٹربھی ہیں اوراِس کے علاوہ UAE بیسڈ کمپنی ٹائی پیگ لمٹیڈ(TIPEG INTERTRADE DMCL Ltd.) کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ فی الوقت پاکستان آٹو موئیو مینومیکچرنگ ایسوسی ایشن(PAMA) کے چیئرمین بھی ہیں۔
تفصیل برائے رابطہ۔ فلور – ۱۴ ٹرا ئی کون کارپوریٹ سینٹر ، ۷۳ غوث الاعظم (جیل) روڈ لاھور – پاکستان

مسٹرلیئق الدّدین ا لنصاری (ڈائریکٹر)

مسٹرلیئق الدّدین ا لنصاری یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور سے مکینیکل انجینئر ہیں اور انہیں پاکستان کے آٹو موبائل سیکٹر میں 40 سالوں کا تجربہ حاصل ہے۔اُنہوں نے بہت سے مقامی و بین الاقوامی ٹرینینگ پروگرامز ، سیمینارز اور کانفرسوں میں شامل ہوئے۔اُنہوں نے 1983 ؁ء میں ملّت ٹریکٹرز لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی۔اور اس وقت سے اب تک مختلِف حیثیتوں سے ملّت ٹریکٹرز کیساتھ وابستہ ہیں۔ 2012 ء ؁ کے آغاز تک وہ ملّت ٹریکٹرز لمیٹیڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی رہے۔
تفصیل برائے رابطہ۔ فلور – ۱۴ ٹرا ئی کون کارپوریٹ سینٹر ، ۷۳ غوث الاعظم (جیل) روڈ لاھور – پاکستان

میاں محمد سلیم( ایگزیکٹو ڈائریکٹر)

میاں محمد سلیم 1967 ء ؁ سے کمپنی کیساتھ منسلک ہیں۔ وہ کا مرس گریجوایٹ اور انسٹیٹوٹ آف کا سٹ اینڈ مینجمینٹ اکاؤٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔ انہوں نے بہت سے مقامی و بین الاقوامی سطح کے ٹرینینگ پروگرامز ، سیمینارز اور کانفرسوں میں شمولیت اختیار کی ۔ وہ ملّت ٹریکٹرز لمیٹیڈ کے فنانس، مارکیٹنگ اور ایڈ مینسٹریشن ڈیپارٹمینٹ کے ہیڈ بھی رہے۔
وہ 1992 ء ؁ سے31 جولائی 2017 تک کمپنی سیکریٹری کے عہدے پر فائز رھے ہیں اور انہیں کارپوریٹ لاء سے مکمل واقفیت ہے۔ وہ 1992 ء ؁سے آج تک کمپنی ہذا کے ڈائریکٹرمنتخب ہوتے چلے آ رہے ہیں۔
تفصیل برائے رابطہ۔ فلور – ۱۴ ٹرا ئی کون کارپوریٹ سینٹر ، ۷۳ غوث الاعظم (جیل) روڈ لاھور – پاکستان

مسٹر سعد اقبال( ڈائریکٹر)

مسٹر سعد اقبال جوان۔پُراعتماد۔پُرکشش ، سرگرم انسان ہیں۔اُنہوں نے 2007 ؁ء میں کیورے کالج ۔یو۔ایس۔اے سے تعلیم حاصل کی۔تعلیم میں اُن کا میجر انٹرنیشنل کیمونیکیشن کا شعبہ تھا۔2009 ؁ء میں کنگسٹن یونیورسٹی یو۔کے سے انہوں نے فنانشیل ریسورسیزمینجمینٹ آپریشینل مینجمینٹ ،مارکیٹیگ، انٹرنیشنل فنانشیل مارکیٹس(اور انٹرنیشنل بزنس بطورِ میجر)میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔علاوہ ازیں مسٹر سعد اقبال نے2011 ء ؁ میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسزسے فنانس اور نان فنانشیل مینیجرز کے شعبہ میں سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔ 2011 ؁ ؁ ؁ء میں کے ایس بی ایل سے کیپِٹل مارکیٹ اینڈ فنانس۔ اور پھر آئی ۔بی۔ اے سے2012 ؁ء میں انہوں نے فنانشیل موڈلِنگ کے شعبہ جات میں سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیے۔

سیّد زبیر احمد شاہ ( ڈائریکٹر۔این آئی ٹی)

مسٹر زبیر احمد شاہ نے ایم۔بی ۔اے کی ڈگری آئی بی اے کراچی اور ایم فِل اکنامکس میں گاسگو یونیورسٹی یو۔کے سے حاصل کی۔اُنہوں نے پوسٹ گریجوایٹ کا ڈپلومہ جنرل مینجمینٹ آف سٹیٹ انٹرپرائززمیں امتیازی خصوصیات کیساتھ ریسرچ انسٹیٹوٹ فار ڈویلپمنٹ سائنسز ہالینڈ سے کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے پرائیوٹائزیشن کے حوالے سے بہت سے مختصر انٹرنیشنل سیمینارز، کورسز ، ڈویلپمنٹ پالیسی،کارپوریٹ پلاننگ اور پرفارمنس کی جانچ وغیرہ میں شامل رہے۔مسٹر زبیر احمد شاہ نے اپنے کیئریر کے 35 سالوں کے دوران وفاقی حکومت کے سینئر مینجمنٹ سطح پہ خدمات سرانجام دیں۔جن میں پبلک /پرائیویٹ شعبہ کے مشہور معروف فنانشیل انسٹیٹیوشن شامل ہیں
وہ 2005 ؁ء تا 2009 ؁ء پاک کویت تکافل کمپنی لمیٹیڈکے ٖCFO اورکمپنی سیکریٹری کے عہدہ پر رہے۔ ؁2001 ؁ء تا 2005 ؁ء میں زرعی ترقیاتی بینک میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر سروسز اینڈ اکاؤ نٹس کے عہدے پر فائز رہے۔2000 ؁ء تا 2001 ؁ء تک این۔آئی۔ ٹی ((NIT میں ہیڈ آف مارکیٹنگ اور کمپنی سیکریٹری کے عہدے پر خدمات سرانجام دیں۔
1989 ؁ء تا 2000 ؁ء تک انجینئرنگ ڈویلپمینٹ بورڈ میں جنرل مینیجر فنانس اینڈ اکاؤٹس اور کمپنی سیکریٹری بھی رہے۔
اُنہوں نے 2010 ؁ء میں بحثیت کنٹرولر آف پرانچرز این ۔آئی ۔ ٹی (NIT) میں شمولیت اختیار کی۔
فی الوّقت وہ این ۔آئی ۔ ٹی (NIT) ہیڈ آف کارپوریٹ گورنس اینڈ کارپوریٹ آفیئرز کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
تفصیل برائے رابطہ: نیشنل انوسٹمنٹ لمیٹڈ 6 ۔فلور نیشنل بینک بلدنگ ، ہیڈ آفس۔