بولان کاسٹنگز لمیٹڈ
1993 میں،کمپنی نے بولان کاسٹنگز لمیٹڈ (بی سی ایل) کے ملازمین کے ساتھ مل کر نجکاری کے عمل کے تحت حکومت کی پیش کردہ کمپنی کے 51 فیصد حصص کی خریداری کر کے بولان کاسٹنگز لمیٹڈ کا انتظامی کنٹرول حاصل کیا۔ بی سی ایل آٹو موبائل انڈسٹریز کے لۓ اہم کاسٹنگ فراہم کرتا ہے اور کمپنی کی 50 فیصد ضروریات اس سے پوری ہوتی ہیں۔ ایم ٹی ایل کے ذریعہ کنٹرول کے حصول کے بعد سے، بی سی ایل نے بھی بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ملت ایکویپمنٹ لمیٹڈ
ملت ایکویپمنٹ لمیٹڈ ایک منسلک کمپنی ہے اور یہ 1993 میں کمپنیز آرڈیننس،1984 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر معرض وجود میں آئی، اور اسے 20 اپریل 2004 کو نون لسٹڈ پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ کمپنی آٹوز موٹو، زرعی ٹریکٹر کے پرزے اور اجزاء کی تیاری کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
ملت انڈسٹریل پراڈکٹس لمیٹڈ
ملت انڈسٹریل پراڈکٹس ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کا ماتحت ادارہ ہے۔ کمپنی گاڑیوں،صنعتی اور گھریلو بیٹریوں کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
ٹائی پیگ انٹرٹریڈ ڈی ایم سی سی
ٹائی پیگ انٹرٹریڈ ڈی ایم سی سی دبئ کے ڈی ایم سی سی فری زون میں واقع ہے، جو ہماری ملت گروپ کمپنیوں اور اس کے ساتھی فروخت کنندگان کی برآمد کے لۓ تجارتی بازو کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔TIPEG دنیا بھر میں انجینئرنگ سامان کی درآمد اور برآمد کے لۓ مختلف کاروباروں کو فروغ اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
ملت گروپ کی کمپنیاں اور اس کی ویلیو چین و ینڈرز جدیدترین مینوفیکچرنگ کی سہولیات رکھتے ہیں اور عالمی سطح پر معیار اور مستقل مزاجی کے لۓ قابل اعتبار کاروباری شراکت داروں کے طور پر تسلیم کيے جاتے ہيں۔ یہ کمپنی مکمل طور پر گروپ کمپنیوں کے برآمدی کام کے لۓ ذمہ دار ہے۔
براۓ مہربانی برآمت سے متعلق معلومات کے ليے رابطہ کریں۔
tipeg@millat.com.pk : ای میل