کمپنئ پروفائل
ویژن

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ ایک گلوبل گروپ آف کمپنیز بننا چاہتی ہے۔ جو کہ اپنے اعلی معیار اور اچھوتے ڈائزائن کی حامل اشیاء کی رینج سے پہچانی جاۓ۔

مشن

ملت ٹریکٹرز زرعی مشینری میں مارکیٹ لیڈر بننا، کمپنی کی امیج،اچھوتی اشیاء اور مقابلے کے رجحان کو فروغ دیتے ہوۓ مارکیٹ میں اپنی اشیاء کو پھیلانے کے لیے سرمایہ کاری کر کے ایک گوپ آف کمپنیز میں تبدیل کرنا، کسٹمرز اور حصہ داران کے اطمینان کو یقینی بنانا اور سماجی ذمہ داریوں کی تکمیل کرنا شامل ہے۔

کاروبار کی دیگر سرگرمیاں

ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ ایک پبلک انٹرسٹ کمپنی ہے جو زرعی مشینری کے علاوہ فورک لفٹر ٹرک، جنریٹر سیٹ،روٹا ویٹر اور دیگر زرعی سامان بناتی ہے۔

ڈیٹ آف ان کارپوریشن                                 08 جون،1964

آپریشنز کے شروع ہونے کی تاریخ                  15 جون،1964

نام تبدیل ہونے کی تاریخ                               10 اپریل،1973

نجکاری ہونے کی تاریخ                              جنوری،1992  

کمپنی رجسٹریشن نمبر۔                                0001902

نیشنل ٹیکس نمبر۔                                       0801437-0

سیلز ٹیکس نمبر۔                                        1310870700282

علاقائی آفسز
کمپنی رجسٹرڈ آفس
کمپنی سیکریٹری
کمپنی رجسٹرڈ آفس
کمپنی سیکریٹری
علاقائی دفاتر
کراچی
ملتان۔ کینٹ
اسلام آباد
سکھر
گروپ کمپنز
بولان کاسٹنگز لمیٹڈ

1993 میں،کمپنی نے بولان کاسٹنگز لمیٹڈ (بی سی ایل) کے ملازمین کے ساتھ مل کر نجکاری کے عمل کے تحت حکومت کی پیش کردہ کمپنی کے 51 فیصد حصص کی خریداری کر کے بولان کاسٹنگز لمیٹڈ کا انتظامی کنٹرول حاصل کیا۔ بی سی ایل آٹو موبائل انڈسٹریز کے لۓ اہم کاسٹنگ فراہم کرتا ہے اور کمپنی کی 50 فیصد ضروریات اس سے پوری ہوتی ہیں۔ ایم ٹی ایل کے ذریعہ کنٹرول کے حصول کے بعد سے، بی سی ایل نے  بھی بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

www.bolancastings.com

ملت ایکویپمنٹ لمیٹڈ

ملت ایکویپمنٹ لمیٹڈ ایک منسلک کمپنی ہے اور یہ 1993 میں کمپنیز آرڈیننس،1984 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر معرض وجود میں آئی، اور اسے 20 اپریل 2004 کو نون لسٹڈ پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ کمپنی آٹوز موٹو، زرعی ٹریکٹر کے پرزے اور اجزاء کی تیاری کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

www.millatgears.com

ملت انڈسٹریل پراڈکٹس لمیٹڈ

ملت انڈسٹریل پراڈکٹس ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کا ماتحت ادارہ ہے۔ کمپنی گاڑیوں،صنعتی اور گھریلو بیٹریوں کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔
www.millatbatteries.com

ٹائی پیگ انٹرٹریڈ ڈی ایم سی سی

ٹائی پیگ انٹرٹریڈ ڈی ایم سی سی دبئ کے ڈی ایم سی سی فری زون میں واقع ہے، جو ہماری ملت گروپ کمپنیوں اور اس کے ساتھی فروخت کنندگان کی برآمد کے لۓ تجارتی بازو کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔TIPEG دنیا بھر میں انجینئرنگ سامان کی درآمد اور برآمد کے لۓ مختلف کاروباروں کو فروغ اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ملت گروپ کی کمپنیاں اور اس کی ویلیو چین و ینڈرز جدیدترین مینوفیکچرنگ کی سہولیات رکھتے ہیں اور عالمی سطح پر معیار اور مستقل مزاجی کے لۓ قابل اعتبار کاروباری شراکت داروں کے طور پر تسلیم کيے جاتے ہيں۔ یہ کمپنی مکمل طور پر گروپ کمپنیوں کے برآمدی کام کے لۓ ذمہ دار ہے۔

براۓ مہربانی برآمت سے متعلق معلومات کے ليے رابطہ کریں۔

   tipeg@millat.com.pk :ای میل

بزنس کور ویلیوز

ہمارے صارفین ہماری ترجیح ہیں۔

ہماے اسٹیک ہولڈرز کی خوشحالی

کارپوریٹ سماجی ذمہ داریاں جہاں ہم کام کرتے ہیں اس معاشرے کی زندگیاں خوشحال بنائیں۔

باصلاحیت اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمين کے لۓ پہچان اور انعام۔

اعلی معیار

معاملات میں شفافیت

Online Complaint Form