گروپ کمپنیز

بولان کاسٹنگز لمیٹڈ

1993 میں،کمپنی نے بولان کاسٹنگز لمیٹڈ (بی سی ایل) کے ملازمین کے ساتھ مل کر نجکاری کے عمل کے تحت حکومت کی پیش کردہ کمپنی کے 51 فیصد حصص کی خریداری کر کے بولان کاسٹنگز لمیٹڈ کا انتظامی کنٹرول حاصل کیا۔ بی سی ایل آٹو موبائل انڈسٹریز کے لۓ اہم کاسٹنگ فراہم کرتا ہے اور کمپنی کی 50 فیصد ضروریات اس سے پوری ہوتی ہیں۔ ایم ٹی ایل کے ذریعہ کنٹرول کے حصول کے بعد سے، بی سی ایل نے  بھی بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

www.bolancastings.com

ملت ایکویپمنٹ لمیٹڈ

ملت ایکویپمنٹ لمیٹڈ ایک منسلک کمپنی ہے اور یہ 1993 میں کمپنیز آرڈیننس،1984 کے تحت ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے طور پر معرض وجود میں آئی، اور اسے 20 اپریل 2004 کو نون لسٹڈ پبلک لمیٹڈ کمپنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ کمپنی آٹوز موٹو، زرعی ٹریکٹر کے پرزے اور اجزاء کی تیاری کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

www.millatgears.com

ملت انڈسٹریل پراڈکٹس لمیٹڈ

ملت انڈسٹریل پراڈکٹس ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کا ماتحت ادارہ ہے۔ کمپنی گاڑیوں،صنعتی اور گھریلو بیٹریوں کی تیاری اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے۔

www.millatbatteries.com

ٹائی پیگ انٹرٹریڈ ڈی ایم سی سی

ٹائی پیگ انٹرٹریڈ ڈی ایم سی سی دبئ کے ڈی ایم سی سی فری زون میں واقع ہے، جو ہماری ملت گروپ کمپنیوں اور اس کے ساتھی فروخت کنندگان کی برآمد کے لۓ تجارتی بازو کی حیثیت سے کام کرتی ہے۔TIPEG دنیا بھر میں انجینئرنگ سامان کی درآمد اور برآمد کے لۓ مختلف کاروباروں کو فروغ اور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ملت گروپ کی کمپنیاں اور اس کی ویلیو چین و ینڈرز جدیدترین مینوفیکچرنگ کی سہولیات رکھتے ہیں اور عالمی سطح پر معیار اور مستقل مزاجی کے لۓ قابل اعتبار کاروباری شراکت داروں کے طور پر تسلیم کيے جاتے ہيں۔ یہ کمپنی مکمل طور پر گروپ کمپنیوں کے برآمدی کام کے لۓ ذمہ دار ہے۔

براۓ مہربانی برآمت سے متعلق معلومات کے ليے رابطہ کریں۔

tipeg@millat.com.pk : ای میل

Online Complaint Form